حیدرآباد۔5۔مارچ (اعتماد نیوز)مجلس اتحاد المسلمین آنے والے دنوں میں پورے تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور کانگریس کے بعد سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی پارٹی ہے۔ چنانچہ‘‘ سی این این آئی بی این لوک نیتی سی ایس ڈی ایس ‘‘ کے تازہ سروے کے مطابق ٹی آر ایس پورے تلنگانہ میں 42فیصد ووٹ حاصل کریگی۔جبکہ تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر
کرنے والی کانگریس پارٹی کو کل تلنگانہ میں 20فیصد اور نصف صدی سے مسلمانوں کے حقوق کے لئے جو و جہد کرنے والی مجلس اتحاد المسلمین کو کانگریس سے ایک فیصد کم یعنی 19فیصد ووٹ تلنگانہ میں حاصل ہونگے۔جب کہ تلنگانہ میں مجلس کے بعد تلگو دیشم کو 11فیصد ‘بی جے پی کو 6فیصد وائی ایس آر کانگریس کو 2فیصد اور دوسری جماعتوں کو 2فیصد ووٹ حاصل ہونگے۔